سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا، لاٹھی چارج سے درجنوں کشمیری زخمی

ہفتہ 4 جولائی 2015 11:56

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا، قابض فورسز کے لاٹھی چارج سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم کے باوجود پاکستان زندہ آباد کے نعروں کی گونج میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا، سری نگر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف احتجاج دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے اور مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرادیئے۔

کشمیریوں کی یہ ادا بھارتی فوج کو ایک آنکھ نہ بھائی، قابض فوج پر امن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، وحشیانہ تشدد اور لاٹھی چارج سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔پولیس نے احتجاج سے پہلے ہی بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت دیگر رہنماوٴں کو گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :