کراچی پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 46 گرفتار

رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں ایکشن ، گارڈن شو مارکیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 11:54

کراچی پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 46 گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 46 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ، گرفتار ملزم کی نشان دہی پر گارڈن شو مارکیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

رینجرز نے ملیر جناح سکوائر کے قریب چھاپہ مارا۔ اس دوران سیاسی جماعت کے چار کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر پولیس نے سچل کے علاقے بھکر ٹاوٴن میں سرچ آپریشن کے دوران پینتالیس افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔ اورنگی ٹاوٴن پاکستان بازار تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے کارکن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے بم ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری جانب گارڈن شو مارکیٹ میں رینجرز نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ چھاپہ گلستان شمیم سے گرفتار کیے گئے سیاسی جماعت کے عہدیدار کی نشان دہی پر مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :