لاہور،رائیونڈ میں حساس اداروں کا آپریشن، دس افراد گرفتار، ریلوے بوگیوں کی تلاشی، گرفتار افراد نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 4 جولائی 2015 11:53

لاہور،رائیونڈ میں حساس اداروں کا آپریشن، دس افراد گرفتار، ریلوے بوگیوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کرکے دس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔رائیونڈ میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے سٹیشن کو بھی سیل کر دیا گیا اور خام مال ہٹا کر بوگیوں کی تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت شناخت کی گئی۔ رات گیارہ بجے شروع ہونے والا سرچ آپریشن سحری تک جاری رہا اس دوران دس مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :