کراچی : کچھ سیاسی قوتیں مجھے سیکرٹری تعلیم کے عہدے ہٹانا چاہتی ہیں ، نیب محکمہ تعلیم میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 11:51

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : سیکر ٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیب محکمہ تعلیم میں کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے. نیب کی جانب سے جو بھی دستاویزات مانگی گئی تھیں وہ ان کو فراہم کر دی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے ائیر پورٹ پر نہیں روکا. سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ریفارم سپورٹ یونٹ میں نان کیڈر افسران کی تعیناتی سے مسائل پیدا ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 2012ء کے بعد غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں.

ایسے لوگوں کو اساتذہ کے عہدوں پر فائز کیا گیا جن کا ٹیچنگ سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیے سیاستدانوں نے تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ سیاسی قوتیں ایسی ہیں جو مجھے سیکرٹری تعلیم کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہیں.

متعلقہ عنوان :