کراچی : کے ڈی اے کا 18 گریڈ کا آفیسر 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کےحوالے کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 11:38

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : کے ڈی اے کا آفیسر 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا.تفصیلات کے مطابق ملزم عاطف کو رینجرز کے سخت سکیورٹی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا. جہاں عدالت نے ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم پر زمینوں کی چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد ہے جبکہ ملزم کے ڈی اے میں گریڈ 18 کا آفیسر ہے.

متعلقہ عنوان :