بجلی کی بندش، سوات میں پہاڑی برف کا استعمال
ہفتہ 4 جولائی 2015 11:38
مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی2015ء) بدترین لوڈشیڈنگ نے ڈسٹرکٹ سوات کے لوگوں کو گھریلو مقاصد کے لیے پہاڑی برف استعمال کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق دکاندار کالام اور سوات کے گلیشیئرز سے پہاڑی برف لے کر آتے ہیں اور دکانوں پر فروخت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفریجریٹر کی برف کا متبادل صرف اور صرف پہاڑی برف ہے کیوں کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث برقی آلات کام نہیں کرتے۔
مدین کے رہائشی حبیب خان نے بتایا کہ "بجلی کی فراہمی روزانہ 12 سے 16 گھنٹے تک معطل رہتی ہے اور جب بجلی بحال ہوتی ہے تو وولٹیج اتنا کم ہوتا ہے کہ وہ کسی کام کا نہیں ہوتا، اس صورتحال میں فریج میں برف نہیں جمتی لہذا ہمیں کالام یا ڈسٹرکٹ سوات کے دیگر مقامی افراد کی جانب سے لائی گئی برف خرید کر استعمال کرنی پڑتی ہے"۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ وہ روزہ افطار کرتے وقت سادہ پانی نہیں پی سکتے لہذا برف کا حصول ضروری ہے۔
خوازہ خیلہ کے رہائشی بابر خان کے مطابق "اتنے گھنٹوں کے روزے کے بعد ہمیں افطار کے وقت ٹھنڈا پانی چاہیے ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ فریج کی برف کی غیر موجودگی میں ہم دکان سے پہاڑی برف خریدتے ہیں تاکہ افطار کے وقت ٹھنڈا پانی پی سکیں"۔ کچھ ٹرانسپورٹرز نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے، وہ سوات کے پہاڑی علاقوں میں جاکر وہاں سے پہاڑی برف لاتے ہیں اور انھیں ڈسٹرکٹ کے بازاروں میں منافع کمانے کے لیے فروخت کر دیتے ہیں۔ منی ٹرک کے ایک ڈرائیور سلیم نے بتایا "ہم پہاڑوں میں جاکر وہاں سے برف لاتے ہیں اور روزانہ 2 سے 4 ہزار تک کما لیتے ہیں"۔ پہاڑی برف کے ڈیلروں کے مطابق گرم موسم میں ان کا کاروبار مزید منافع بخش ہوجاتا ہے۔ حاجی رحیم نامی ایک برف ڈیلر نے بتایا کہ "جب موسم گرم ہوتا ہے تو ہم زیادہ منافع کماتے ہیں لیکن عام دنوں میں یہ اتنا فائدہ بخش کاروبار نہیں ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے کاروبار کا زیادہ تر انحصارعلاقے میں بجلی کی فراہمی پر ہے، "ہم اپنی گاڑی پر 10 سے 14 ہزار خرچ کر کے پہاڑوں سے برف لاتے ہیں اور گرم دنوں میں 17 سے 18 ہزار تک منافع کما لیتے ہیں"۔ دوسری جانب ماہرین صحت نے خبر دار کیا ہے کہ پہاڑی برف آلودہ ہوتی ہے اور اس کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ماہر فزیشن ڈاکٹر احسان اللہ نے بتایا کہ "پہاڑی برف میں مٹی اور دیگر گندگی جیسے جانوروں کا فضلہ وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال انسانی صحت کے لیے محفوظ نہیں ہے اور بغیر احتیاط کے استعمال سے معدے اور جلد کی بہت سی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے"۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو اپنی اچھی صحت کے لیے پہاڑی برف ڈالے بغیر سادہ پانی پینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.