لاہور : ممتاز ادیب اور ناول نگار عبد اللہ حسین قذائے الہی سے انتقال کر گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار افسوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 11:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : ممتاز ادیب اور ناول نگار عبداللہ حسین انتقال کر گئے. خاندانی ذرائع کے مطابق عبد اللہ حسین بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور 84 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کُوچ کر گئے. مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے 232 وائی بلاک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی.

(جاری ہے)

عبد اللہ حسین کا شمار بلند و پایہ ناول نگاروں میں کیا جاتا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے عبد اللہ حسین کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عبد اللہ حسین کا شمار ان مایہ ناز ادیبوں میں ہوتا تھا جنہوں نے اردو زبان کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات کیں.

متعلقہ عنوان :