کراچی : فائر بریگیڈ کا عملہ بحران کا شکار، ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کے لے ڈیزل موجود نہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 11:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : فائر بریگیڈ کا عملہ بحراان کا شکار ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ مالی بحران کا شکار ہونے کے باعث ڈیزل کی فراہمی سے محروم ہو گیا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث فائر بریگیڈز کو ڈیزل کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جس کے سبب فائر بریگیڈ کے پاس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈیزل موجود نہیں ہے جبکہ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق گذشتہ 7 ماہ سے فائر مینز کو ان کے الاؤنس کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی.

متعلقہ عنوان :