معروف بھارتی کامیڈی شو "کامیڈی ود کپل" بند کردیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 00:34

معروف بھارتی کامیڈی شو "کامیڈی ود کپل" بند کردیا گیا

بمبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) معروف بھارتی کامیڈی شو "کامیڈی ود کپل" کو بند کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے معروف کامیڈی شو "کامیڈی ود کپل" کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شو کے میزبان کپل شرما کی ناساز طبیعت کے باعث شو کو کچھ عرصے کیلئے بند کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں شو کے آخری قسط کی ریکارڈنگ کرلی گئی ہے جس میں معروف بالی وڈ سٹار سلمان خان شریک ہوں گے۔ کپل شرما اپنے شو کو تو کچھ عرصے کے لیے بند کر رہے ہیں تاہم وہ بہت جلد امریکا اور کینیڈا میں اپنے شو منعقد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :