تحرک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے تعین کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

پنجاب بھر سے حتمی امیداروں کی فہرست 10 اگست کو شائع ہوگی

جمعہ 3 جولائی 2015 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان تحرک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے تعین کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ پنجاب بھر سے حتمی امیداروں کی فہرست 10 اگست کو شائع ہوگی۔

(جاری ہے)

بلدیاتی کمیٹیاں 274 یونین کونسلز سے امیدواروں کا تعین کریں گے یہ کمیٹیاں چھ سے پندرہ جولائی تک امیدواروں سے درخواستیں وصول کریں گی اور پھر امیدواروں کا اعلان ہوگا۔ امیدوار تین اگست تک اپیل کر سکیں گے تحریک انصاف کی بلدیاتی کمیٹیاں دس اگست کو امیداواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :