ٹرین حادثہ، پاکستان ریلوے فوج سے مل کر تحقیقات کررہی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک

جمعہ 3 جولائی 2015 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کے حوالے سے میڈیا پر ریلوے کی تحقیقات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں پاکستان ریلوے فوج سے مل کر تحقیقات کررہی ہے جاوید انور بوبک نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقات سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ریلوے نے حادثے کی تحقیقات کیلئے سفارشات مرتب نہیں کیں انہوں نے کہاکہ ٹرین حادثے کی تحقیقات فوج کی ٹیم سے مل کر کررہے ہیں حادثے کے تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے تحقیقات سے متعلق من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے

متعلقہ عنوان :