پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں سمیت 85 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 3 جولائی 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں سمیت 85 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر جمعہ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں سمیت 85 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتا رملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ کارروائیاں نیو کراچی اور مواچھ گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ اور لیاقت آباد میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق کے مطابق رینجرز نے عزیز آباد کے علاقے گلشن شمیم ین کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دو عہدیداروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں نفیس اور راشد شامل ہیں۔ رینجرز نے لیاقت آباد نمبر 3 میں ایک اور کارروائی کے دوران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 3کارکنوں کو گرفتا رکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :