Live Updates

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پری پول رگنگ کا آغاز کر دیا ‘ شفقت محمود

کوشش ہے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام گروپس ختم کراکے صرف عمران خان گروپ بناؤں ‘ آرگنائزر پی ٹی آئی لاہور بلد یا تی امید واران کے انتخا ب کے لئے لاہور کے 23صوبا ئی حلقو ں پر مشتمل کمیٹیا ں قائم کر دی گئیں ‘ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 3 جولائی 2015 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پری پول رگنگ کا آغاز کر دیا ہے او ر حلقہ بندیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے،اراکین قومی اسمبلی کو دو جبکہ صوبائی اسمبلی کو ایک ،ایک کروڑ کے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں جبکہ میرے حلقے کے فنڈز خواجہ احمد حسان کو دئیے گئے ہیں،کوشش ہے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام گروپس ختم کراکے صرف عمران خان گروپ بناؤں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں لاہور کے 23صوبائی حلقوں پر مشتمل کمیٹیوں کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے اور اس کی کوشش ہے کہ اختیارات گراس روٹ لیول پر منتقل نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پیر سے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے نامزد گی کے فارم 23ایبک بلا ک پا رٹی آفس سے ملنا شر وع ہو جائیں گے 30جولائی تک یہ کمیٹیا ں اُمیداران کے نامو ں کومتفقہ فائنل کریں گی ۔

ڈسٹر کٹ سطح پر شفقت محمود کے سربر اہی میں اپیل کمیٹی قائم کی جا ئے گی جو کہ مختلف یو سی سے آنے والی ایپلو ں کی سما عت کریں گے 10اگست کو حتمی لسٹ چیئر مین اور وائس چیئر مین جا ری کر دی جائے گی ۔ چیئر مین اور وائس چیئر مین باقی کو نسلز کا انتخا ب خود کریں گے ۔ تحریک انصاف تما م اختیارات نیچی سطح پر منتقل کر دئیے ہیں جو اُمید واران کا انتخا ب کمیٹیا ں کر یں گی ۔ شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف بھر پور تیاری کے ساتھ بلد یا تی انتخا بات میں حصہ لے گی اور موجو دہ ظالم ٹولے کا بھر پور مقا بلہ کر ے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات