عدالت کی جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو واپس کراچی منتقل کرنے کی ہدایت

جمعہ 3 جولائی 2015 22:48

عدالت کی جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں واپس کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کردی ۔ جمعہ کو ایف آئی اے اسلام آباد نے جعلی ڈگری کیس میں مرکزی ملزم شعیب شیخ، وقاص عتیق، ذیشان احمد او ذیشان انور کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت سے ملزمان کے مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم ملزمان کے وکیل رضوان عباسی اور چوہدری عزیز نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے برآمدگی میں جو سامان پیش کیا گیا ہے وہی سامان کراچی کے مقدمے میں بھی شامل ہے۔جس پر عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو اگلے چوبیس گھنٹے میں کراچی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کراچی منتقل ہونے تک ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :