چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال

جمعہ 3 جولائی 2015 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر بریگیڈیئر جنرل ریٹائرڈ داتوپدوکا حاجی محمود بن حاجی سید ین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم امور پرتبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مثبت سمت میں جارہے ہیں اور اقتصادی اور دفاعی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔

چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم کے شعبے میں تعاون کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو آسیان کے طرز پر ریجنل ایسوسی ایشن بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اپنے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی سطح پر روابطہ کا استحکام دینے پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :