Live Updates

سیاستدانوں کے آپس میں رابطے کوئی انہونی بات نہیں

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے رابطے کا اعتراف

جمعہ 3 جولائی 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے آپس میں رابطے کوئی انہونی بات نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے رابطوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے عام انتخابات سے قبل بھی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطوں میں تھی اور اب بھی رابطوں میں رہتی ہوں، سیاستدانوں کے آپس میں رابطے کوئی انہونی بات نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات