ٹرین حادثہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل ،فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلویز میاں ارشد سربراہ ہوں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) وفاقی حکومت نے ٹرین حادثہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں محمد ارشد مشترکہ ٹیم کے سربراہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ٹیم کے دیگر اراکین میں فوج کی جانب سے میجر جنرل شہزاد سکندر، بریگیڈئیر نسیم بیگ اور کرنل محمد فہیم جبکہ ریلوے کی طرف سے ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت چغتائی ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹر اکچر ہمایوں رشید اور چیف مکینیکل انجینئر لوکو موٹیو مجید بیگ شامل ہیں۔

ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کی سیفٹی برانچ تحقیقاتی کام میں معاونت کرے گی۔انکوائری کمیٹی ممکنہ حد تک مختصر وقت میں اپنا کام مکمل کرے گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں گوجرانوالہ میں ٹرین کو پیش آنے والے حادثے بارے تبادلہ خیال اور ٹریک کی بحالی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :