وزیراعلیٰ سندھ ودیگر کابینہ کے ارکان کے خلاف دائر عمران اسمعیل کی درخواست عدالت نے مسترد کردی

جمعہ 3 جولائی 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی احمد صباء نے گزشتہ دنوں گرمیوں کی شدت بجلی وپانی کی قلت کے سبب ہونے والی اموات کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن ،وزیر صحت جام مہتاب ڈھر،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی22 اے کی پی ٹی آئی رہنماء عمران اسمعیل کی درخواست مسترد کردی ،جمعہ کو اپنے فیصلے میں عدالر نے لکھا ہے کہ الزامات میں صداقت نہیں ہے اس لئیے مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا ہے،تاہم اگر درخواست گزار چاہے تو عدالت عالیہ سندھ سے رجوع کرسکتا ہے،فاضل عدالت نے درخواست پر فیصلہ 2جولائی کو طریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کرلیا تھا جو آج جمعہ کو سنایا گیا،اس سے قبل درخواست گزار نے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لئیے درخواست دائر کی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا ،درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ، کا بینہ کے ارکان ،ایڈمنسٹریٹر ودیگر کی غفلت کے سبب شدید گرمی میں بجلی وپانی کی عدم دستیابی کے سبب13سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور ہزاروں افراد کو علاج کے لئیے ھسپتال میں لایا گیا،جن میں تاحال روزانہ لوگ مررہے ہیں اور یہ تمام اموات کی زمہ داری سید قائم علی شاہ ان کے ساتھی وزراء ودیگر ہیں،جس کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :