کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں فور ی طور پر انتظامی بنیاد وں پر تبادلے کے احکامات جاری

جمعہ 3 جولائی 2015 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈسید ہاشم رضا زیدی نے فور ی طور پر انتظامی بنیاد وں پر تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ فراہمی آب کے نظام میں مزید بہتری لائی جاسکے ،تفصیلات کے مطابق محمد آفتاب چانڈیو سپر نٹنڈنگ انجینئر ،سید مسعود کاظمی ایگزیکٹو انجینئر جمشید ٹاؤن اورسید شاہ یوسف امام K.D.C.

(جاری ہے)

1 کو ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو انجینئرسید محمد اعجاز کو ایم ڈی سیکریٹریٹ سے جمشید ٹاؤن،تابش رضا حسین ایگزیکٹو انجینئرکوK.D.C.1 ندیم الحسن کوTM جمشید ٹاؤن واٹر ، ،سید جلال زید ی سب انجینئر،شفیع محمد سب انجینئرملیر ٹاوٴن،اقبال بلوچ انسپکٹر( بلنگ ) پر ویز احمد جونیئر کلرک (ایم ڈی سیکریٹریٹ) اور علی گل نائب قاصد ( بلنگ ) کو آفیسر انچارج ہائیڈرنٹس سیل میں اور مدثر کو مر کز شکایات سے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے،ان احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :