سندھ حکومت کی ایف آئی اے کو ملزمان کو90روز کیلئے حراست میں رکھنے کا اختیاردینے کی مخالفت

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے اختیارفوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 3 جولائی 2015 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) حکومت سندھ نے ایف آئی اے کو ملزمان کونوے روز کیلئے حراست میں رکھنے کا اختیاردینے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے اختیارفوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے،ایف آئی اے کوملزمان کونوے روزحراست میں رکھنے کے اختیارات دینے پرحکومت سندھ نے احتجاج کیا ہے،وزیراعلی سندھ کی جانب سے وزیراعظم کوارسال کیے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی کودیے گئے اختیارات فوری واپس لیے جائیں،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرزکے بعد ایف آئی اے کودیے گئے اختیارات پراعتماد میں نہیں لیا گیا،ایف آئی اے کودیے گئے اختیارات صوبائی خودمختاری کے منافی ہیں،خط میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے فیصلے پرنظرثانی نہ کیے جانے پرسندھ حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :