کیوبا نے انتھک محنت او رمہارت سے صحت عامہ کے شعبہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،شہبازشریف

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے کیوبا کے سفیر جیسز زینن بیورگو کونسپشئن کی قیادت میں کیوبا کے شعبہ صحت کے ماہرین کے وفد کی ملاقات پنجاب حکومت صحت عامہ کے حوالے سے کیوبا کی شاندار کارکردگی اور متاثر کن مہارت سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہے کیوبا کے ماہرین پنجاب کے صحت کے نظام میں بہتری لانے کیلئے قابل عمل اور پائیدار ماڈل تیار کریں، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت شعبہ صحت کی بہتری کیلئے شاندار عزم او رجذبہ رکھتی ہے،صحت کے شعبہ میں تعاون کریں گے ،کیوبین ماہرین صحت

جمعہ 3 جولائی 2015 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں -شعبہ صحت میں اصلاحات کے بڑے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ،جس سے شعبہ صحت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں -کیوبا نے انتھک محنت او رمہارت سے صحت عامہ کے شعبہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں - پنجاب حکومت شعبہ صحت میں کیوبا کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتی ہے - وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں کیوبا کے سفیر جیسز زینن بیورگو کونسپشئن( (Mr. Jesus Zenen Buergo Concepcion کی قیادت میں کیوبا کے شعبہ صحت کے ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کیوبا کے شعبہ صحت کے ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے کیوبانے شاندار کام کیاہے اور صحت کے شعبہ میں کیوبا نے دنیا بھر میں ا پنا لوہا منوایا ہے - پنجاب حکومت صحت عامہ کے حوالے سے کیوبا کی شاندار کارکردگی اور متاثر کن مہارت سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہے-پنجاب حکومت صحت عامہ کی بہتری کیلئے کیوبا کے ماڈل سے اپنے وسائل کے ا ند ر رہتے ہوئے استفادہ کرے گی -انہوں نے کہاکہ کیوبا کے ماہرین پنجاب کے صحت کے نظام میں بہتری لانے کیلئے قابل عمل اور پائیدار ماڈل تیار کریں -حتمی سفارشات کی روشنی میں قابل عمل ماڈل کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جا سکتا ہے -انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے کیوبا کا ماڈل قابل تعریف ہے- کیوبا کے شعبہ صحت کے ماہرین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت شعبہ صحت کی بہتری کیلئے شاندار عزم او رجذبہ رکھتی ہے - پنجاب حکومت کے سا تھ صحت کے شعبہ میں تعاون کو فر وغ دیں گے -صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم این اے اویس لغاری، پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، اراکین صوبائی اسمبلی محمود قادر لغاری، ڈاکٹر نادیہ عزیز، قاضی عدنان فرید،متعلقہ سیکرٹریز ، اعلیٰ حکام اور کیوبا کے لئے نامزد پاکستان کے سفیر کامران شفیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(احمد یار جنجوعہ)`

متعلقہ عنوان :