Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو پارٹی کی تنظیم نو کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 21:59

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو پارٹی کی تنظیم نو کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو سختی سے پارٹی کی تنظیم نو کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مرکزی قیادت کو پارٹی کی تنظیم نو کیلئے 5 دن کی مہلت دی ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف میں شدید تنظیمی بد انتظامی کے بعد عمران خان کی جانب سے پارٹی کی دوبارہ سے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات