شکارپور ، مسلم لیگ (ن )میں تنازعات عروج پرپہنچ گئے

کرپٹ اور فراڈی ضلعی صدر دوست محمد چانڈیو کے خلاف عید کے بعد بڑے پیمانے پر تحر یک چلانے کا اعلان

جمعہ 3 جولائی 2015 21:56

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) شکارپورمیں مسلم لیگ ن کے ورکروں کی طرف سے کرپٹ اور فراڈی ضلعی صدر دوست محمد چانڈیو کے خلاف عید کے بعد بڑے پیمانے پر تحر یک چلانے کا اعلان ، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دوست چانڈیو کو کرپٹ ہونے کی بنیاد پر پہلے بھی تقرری مسترد کیا تھا ، اب کچھ پارٹی کو تباہ کرنے والے عناصر نے غلط فیصلہ کر کے مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹس لیا جائے ، تفصیلات کے مطابق شکارپور میں مسلم لیگ (ن )گڑھی یاسین ، خانپور ، لکھی غلام شاہ ، تحصیل شکارپوراور سٹی شکارپور کے سابق صدوراور ورکروں نے دوست محمد چانڈیو پر چوری ، منشیات ،فراڈ ونااہلی سمیت دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے دوست محمد چانڈیو کو بطور ضلعی صدر تقرری مسترد کر دیا ہے ، سینیئر رہنماؤ ں محمد صدیق بروہی ، ہادی بخش راجڑ ، علی احمد ملک ، میر عبدالرزاق خان کھو سو ، ریاض احمد بروہی ، نظام سنجرانی، لیاقت بروہی ،گدا حسین سومرو، و دیگر نے کہا ہے کہ دوست محمد چانڈیو کو کچھ خوشامدی عناصر نے ضلعی صدر مقرر کر کے ورکرو ں کی محنت اور پارٹی پر سیاہ داغ لگا دیا ہے دوست محمد چانڈیو ایک بلیک میلر کر پٹ اور منشیات فروش فراڈی شخص ہے جو کہ ایک پولیس اہلکارتھے اس دوران بھی محکمے سے صحیح نہیں چلا تھا اور اس کو نوکری سے نکالا گیا تھا ، اب بھی ایسے ہی کرائمز کی ایف آئی آرز موجود ہیں ایسے ثبوت پہلے بھی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دکھائے تھے جس پر میاں محمد نواز شریف نے نوٹس لے کر بطور ضلعی صدر تقرری مسترد کر دیا تھا لیکن اب ایسے کرپٹ شخص کو ہم ورکروں پر مسلط کر کے پارٹی کو تباہ کر دیا گیا ہے دوست چانڈیو نے 2010کے سیلابی ریلے کے بعد پارٹی رکنیت فارم کو اپنی ذاتی استعمال میں لا کر سیلاب متا ثرین کو رکنیت فارم امدادی ٹوکن متعارف کروا کر کے ہر متا ثر سے 300 فی ٹوکن وصولی کر کے لاکھوں روپے کی کرپشن کر کے پارٹی کو بدنام کر دیا انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں پارٹی کا کام ٹھپ ہے جنہوں نے قائد میاں محمد نواز شریف کو گالیاں دی انہیں اہم عہدوں پر بٹھا دیا گیا ہے جنہوں نے جیلیں کاٹی اور مقدمات کا سامنا کیا اور ہر طرح سے محرومیون کا شکار رہے آمریت کے زیرعتاب رہے ان سینیئر ورکرو ں کو عہدوں سے دور رکھا گیا ہے اب چونکہ بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں پارٹی کاکام ٹھپ ہے اسی صورت میں کرپٹ اور نااہل ضلعی صدر دوست محمد چانڈیو کی تقرری کسی بھی صورت قبول نہیں ہے ہم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ شکارپور میں مسلم لیگ ن کو بچایا جائے اور کرپٹ ضلعی صدر دوست محمد چانڈیو کی تقرری کالعدم قرار دیا جائے انہوں نے عید کے بعد دوست محمد چانڈیو کے خلاف بھرپو ر نمونے سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :