سندھ میں آصف زرادری اور جیالوں نے پی پی کو اسٹیٹ ایجنسی اور منیشات کا کاروبار بنایا ہوا ہے ، اشرف نوناری

سندھ کی تاریخ میں پہلی بار کھیتی باڑی کرنے والے جیالے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ،سندھ میں عوام بھوک سے مررہی ہے مگر پھر بھی بھٹو زندہ ہے

جمعہ 3 جولائی 2015 21:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سندھ میں آصف علی زرادری اور جیالوں نے پی پی کو اسٹیٹ ایجنسی اور منیشات کا کاروبار بنایا ہوا ہے ،سندھ کی تاریخ میں پہلی بار کھیتی باڑی کرنے والے جیالے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے،سندھ میں عوام بھوک سے مررہی ہے مگر پھر بھی بھٹو زندہ ہے،سندھ کی عوام اب شہیدوں کے نام پر ووٹ نہیں دے گی سندھ کا ووٹ اب قوم پرستوں کی امانت ہے یہ بات سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اشرف نوناری نے نیشنل ہاؤس حیدرآبادمیں افطار ڈنر میں شریک کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی پی پی کے 7سالہ حکومتی دور میں غربت کی شرح میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جیالوں کی شرح آمدنی میں 1000فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے رینجرز نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے بدعنوان وزیروں اور بیوروکریسی کے خلاف کاروائیوں کے بعد 90فیصد وزیر،مشیر اور بدعنوان افسران نے ممکنہ گرفتاریوں سے قبل عدالتوں سے ضمانتیں کرالیں ہیں،اور 10فیصد ملک سے فرار ہیوگئے ہیں اشرف نوناری نے کہاکہ سندھ میں تین سو سے زائد بااثر شخصیات کے زمینوں بنگلوں اور اوطاقوں اور سیکورٹی پر 7ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں،جن کی تنخواہیں ،اخراجات،اور سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کا بل سرکاری خزانے سے ادا کیا جاتا ہے ،اشرف نوناری نے کہا کہ قومی وسائل اور قومی خزانے کو لوٹنے والے جیالے آج چھپنے پر مجبور ہیں آئندہ چنددونوں میں سندھ کے بڑے بڑے بدعنوان صوبائی وقومی اسمبلی کے ممبران آصف زرداری اور پی پی پی سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والے ہیں اس سلسلے میں سطانی گواہ بنے اور جان بخشی کے لئے پی پی کے بہت سے لوگ بڑی سرکار اور مختلف جماعتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں جس طرح پنجاب میں سب لوگ پی پی سے علیحدہ ہورہے ہیں اسی طرح عید کے بعد پی پی جو چھوڑنے والون کو لائینیں سندھ میں لگ جائیں گی،انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت قوم پرستوں کے لئے سیاسی آئیڈیل ہے اگر قوم پرستوں نے اٹل اور سنجیدگی سے حکمت علی بناکر سندھی قوم کو پی پی پی کا متبادل فراہم نہیں کیاتو پھر قوم پرستوں کو ایسا موقع کھبی بھی نہیں مل سکتا انہوں نے کہاکہ سندھ نیشنل پارٹی سندھی قوم کو ایک ایسا پلٹ فارم مہیا کرنے جارہی ہے جس سے قوم اپنے حقوق حاصل کرسکتی ہے اور سندھ میں خوشحالی آسکتی ہے انہوں نے ڈاکٹر قادر مگسی ،سید جلال محمودشاہ ،ایاز لطیف پلیجو اور دیگر سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مفادات کو بالاطاق رکھ کر سندھ کے قوم پرستوں کا اتحاد بنائیں سندھ نیشنل پارٹی سندھ کے وسیع مفاد میں ان کے پیچھے چلنے کو تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :