دردانہ صدیقی کی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی خواتین رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت

جمعہ 3 جولائی 2015 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکومت کے ہاتھوں اسلام پسند خواتین کی بلا جواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں اسلام دشمن اقدامات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، جماعت اسلامی کی خواتین ذمہ داران اور کارکنان کو رمضان کریم کی مناسبت سے سرگرمیاں کرنے سے روکنا اور انہیں گرفتار کر کے پابند سلاسل کرنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ رمضان المبارک کے تقدس کی توہین بھی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدامات بنگلہ دیش حکومت کی فاشزم اور اسلام مخالف چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں۔ درانہ صدیقی نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کو بنگلہ دیش حکومت کی ان غیر قانونی و غیر انسانی سلوک کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش کے معاملے کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اٹھائے اور وہاں جماعت اسلامی کے ساتھ جاری ظالمانہ و جابرانہ سلوک کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :