ملکی سیاسی قیادت کو ڈیم بنانے پر اتفاق رائے پیدا کر نا ہوگا ورنہ توانائی کا بحران ملک کی معیشت کو تباہ کر دیگا،لیاقت بلوچ

الطاف حسین کی بھارت میں کی جانیوالی تقریر پر آنکھیں بند رکھنے والی جماعتوں کی خاموشی کے باعث کراچی کا یہ حال ہو ا ،دعوتِ افطارسے خطاب

جمعہ 3 جولائی 2015 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کو ڈیم بنانے پر اتفاق رائے پیدا کر نا ہوگا ورنہ توانائی کا بحران ملک کی معیشت کو تباہ کر دے گا ۔کراچی بند ہو تو ملکی معیشت کا پہیا رک جاتا ہے ۔جماعت اسلامی نے کئی بار توجہ دلائی کہ بھارت اور را کے ایجنٹ کون ہیں لیکن اسٹبلشمنٹ نے نوٹس نہیں لیا ۔

الطاف حسین کی بھارت میں کی جانے والی تقریر پر آنکھیں بند رکھنے والی جماعتوں کی خاموشی کے باعث کراچی کا یہ حال ہو ا ہے ۔دشمنوں کا ساتھ دینے والوں کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے ۔ کراچی میں امن نا گزیر ہے ۔کراچی کے امن سے پورے ملک کی معیشت وابستہ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کے پی ٹی شادی ہال ،جیکسن کیماڑی میں جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت دعوتِ افطار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

دعوتِ افطار سے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق خان نے بھی خطاب کیاجبکہ نظامت کے فرائض نائب امیر زون کیماڑی محمد سجاد نے انجام دیئے ۔ لیاقت بلو چ نے کہا کہ کراچی میں سخت گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کر نے پر کوئی تیار نہیں ہے ۔وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک سب ایک دوسر ے کے اوپر ذمہ داری ڈال رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی کوری ڈور پر قومی اتفاقِ رائے پیدا ہوا کو خوش آئند ہے ۔

ملک مہنگی بجلی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ملک میں ڈیم بنائے جانے چاہیئں ۔جمہوریت پر کرپٹ اشرافیہ قابض ہے ۔عوام مسائل سے دو چارہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن نے 2013ء کے انتخابات پر بحث مکمل کر لی ہے ۔ اس کا ہر فیصلہ قوم کے لیے قابلِ قبول ہو گا ۔مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کو عدالتی کمیشن کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے ۔جماعت اسلامی متنا سب نمائندگی پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کر تی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ خود مختار الیکشن کمیشن بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن نا گزیر ہے ۔کراچی کے امن سے پورے ملک کی معیشت وابستہ ہے ۔کراچی کے خراب حالات سے قومی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے ۔اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بھارت کا دوست اور را ایجنٹ کون ہے ۔الطاف حسین کا دہلی میں خطاب اور پاکستان کے قیام کو بڑی غلطی قرا ؤر دینا کوئی نہیں بات نہیں ،لیکن اس کے با وجود قومی سلامتی کے اداروں اور مقتدر حلقوں نے ایم کیو ایم کی پشت پنا ہی کی اور اسے حکومتوں میں شامل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان انسانوں کو صبرو استقامت اور اﷲ پر ایمان کا مل رکھنے کا درس دیتا ہے ۔قرآن اسی رمضان کی کسی طاق رات میں نازل ہو ئی ۔یہ کتاب خیر و شر کے اور حلال و حرام کے درمیان انسانوں کو تمیز سکھا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی طور پر یہ حکم ہے کہ کو ئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا ۔ قرآن و سنت کے احکامات کی پامالی ہو تی ہے اور کوئی آواز اُٹھا نے والا نہیں ہے ۔

آج پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ایٹمی پاکستان سازشوں کو شکار ہے ۔پاکستان کے و جود کو مسلسل کمزور کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان کے لا دینی طبقے نے پرو پیگنڈا کیا کہ ملک میں دشہت گردی کے پیچھے مسجد اور مدرسے والے کر رہے ہیں لیکن اب صورتحال سامنے آرہی ہے ۔اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ملک کو کمزور کر نے اور دہشت گردی پھیلانے میں کو عناصر بے نقاب ہو ئے ہیں اب وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔

عبد الرزاق خان نے کہا کہ رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کے بدلے اُسے جنت ملتی ہے ۔رمضان خیر خواہی کا مہینہ ہے ۔ایثار اور قربانی کا مہینہ ہے ۔رمضان قر آْن کا مہینہ ہے ۔نزولِ قرآن کا مہینہ ہے اور جس رات یہ قرآن عظیم الشان نازل ہو ا ۔اس رات کی عبادت ہزار راتوں کی عبادت کے برا بر ہے ۔ یہ قرآن انسانوں کو ہدایت دینے والی اور حق و باطل کے درمیان فرق واضح کر نے والی کتاب ہے ۔

متعلقہ عنوان :