محتسب پنجاب جاوید محمود نے صوبے کی101 تحصیلوں میں ایڈوائزرز تعینات کردئیے

تحصیل ایڈوائزرز اعزازی طور پر کام کریں گے، اگلے مرحلہ میں ہریونین کونسل میں رابطہ افسر تعینات کئے جائیں گے کورٹ فیس ‘سٹامپ پیپر نہ وکیل‘ محتسب پنجاب غریبوں کیلئے ایسی عدالت ہے جہاں سستا ترین انصاف ملتاہے‘محتسب پنجاب

جمعہ 3 جولائی 2015 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سرکاری اداروں میں نچلی سطح پر بدانتظامی کے تدارک اورعوام کوگھر کی دہلیز پر ریلیف دینے کیلئے محتسب پنجاب کے دفاتر کا دائرہ کارضلع کے بعد تحصیل کی سطح تک بڑھادیا گیا ہے اورمحتسب پنجاب جاوید محمود نے صوبے کی101 تحصیلوں میں ایڈوائزرز تعینات کردئیے ہیں جو اعزازی طور پر کام کریں گے جبکہ اگلے مرحلہ میں یہ دائرہ کاریونین کونسل کی سطح تک بڑھا دیا جائے گا،محتسب پنجاب کے تحصیل اوریونین کونسل کی سطح پر دفاتر کے قیام سے مقامی سطح پر ہی شکایات کا ازالہ اورلوگوں کو ریلیف دیا جاسکے گا،یونین کونسل کی سطح پررابطہ افسر برائے محتسب پنجاب کے دفاتر کے قیام کے سلسلے میں ابتدائی کام کافی حد تک مکمل کرلیا گیا ہے اورمعاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

محتسب پنجاب نے ضلع سرگودھا میں محمد ممتاز میکن کو تحصیل سٹی سرکل، اویس احمد کو تحصیل صدر (شمالی)، محمد اعظم خان کو تحصیل صدر (جنوبی)، ملک محمد اسلم کو تحصیل ساہیوال، غلام یاسین کو تحصیل کوٹ مومن، نور احمد کو تحصیل سلانوالی، چوہدری محمد اسلم کو تحصیل شاہ پور، ملک منور علی کو تحصیل بھیرہ، خالق داد کو تحصیل بھلوال، ضلع بھکر میں ذوالفقار لک کو تحصیل دریا خان، احمد حسین رانا کو تحصیل کلورکوٹ، صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان کو تحصیل بھکر، صاحبزادہ حفیظ اﷲ کو تحصیل منکیرہ ،ضلع خوشاب میں محمد امتیاز ملک کو تحصیل خوشاب، قاضی قمرالدین کو تحصیل قائد آباد، محمد اکبر خان کو تحصیل نور پور، مزمل حسین کو تحصیل نوشہرہ، ضلع میانوالی میں محمد خان کو تحصیل عیسیٰ خیل، محمد اظہر جاوید خان کو تحصیل پپلاں، سید اشرف علی میاں کو تحصیل میانوالی، فیض محمد کو تحصیل میانوالی، ضلع ملتان میں احسان الحق کو تحصیل ملتان، رانا فاروق اقبال نون کو تحصیل شجاع آباد، خان غلام عباس لنگاہ کو تحصیل جلال پور پیر والا، محمد اسحاق ملک کو تحصیل ملتان صدر،ضلع خانیوال میں فیض ربانی خان سیال کو تحصیل کبیر والا، چوہدری غلام علی کو تحصیل جہانیاں، مقصود احمد کو تحصیل میاں چنوں، ضلع وہاڑی میں چوہدری عبدالغفور کو تحصیل وہاڑی، فرخ آفتاب حسین کو تحصیل بورے والا، حاجی اﷲ بخش کو تحصیل میلسی، ضلع لودھراں میں نواب عمر حیات کو تحصیل کروڑ پکا، محمد اسلم کو تحصیل دنیا پور، لاہور میں عبدلرازق خان نیازی کو تحصیل گنج بخش ٹاؤن، مس بشریٰ افضل کو تحصیل لاہور، سید قمر شریف بخاری کو ڈسٹرکٹ چائلڈ کمشنر (آئی اینڈ سی)، ضلع قصور میں رانا محمد اسلم کو تحصیل چونیاں، فیصل دلشاد خان غوری کو تحصیل کوٹ رادھا کشن، احسان الٰہی کو تحصیل قصور، ضلع ننکانہ صاحب میں ندیم عباس کو تحصیل ننکانہ صاحب، شاہنواز ہاشمی کو تحصیل شاہ کوٹ، ضلع شیخوپورہ میں محمد عدنان نسیم کو تحصیل فیروز والا، عطااﷲ کو تحصیل شیخوپورہ، محمد ریاض شاہد کو تحصیل مریدکے، منیر احمد خاں کو تحصیل شرقپور،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں الیاس اختر کو تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد سلیم احمد کو گوجرہ، کرامت علی ناصر کو تحصیل کمالیہ،ضلع جھنگ میں محمد سلیم اختر کو تحصیل شورکوٹ، نعیم اختر کو تحصیل احمد پور سیال،ضلع فیصل آباد میں محمد یوسف جاوید کو تحصیل جڑانوالہ، الطاف حسین کو تحصیل سمندری، محمد انور بھٹی کو تحصیل صدر، طیب رحمان کو تحصیل تاندلیانوالہ، محمد اسلم خان نیازی کو تحصیل سٹی، عرفان ارشد کو تحصیل چک جھمرہ، ضلع چنیوٹ میں محمد عمران کو تحصیل لالیاں، ضلع ڈیرہ غازی خاں میں سید ضیغم رضا نقوی کو تحصیل ڈیرہ غازیخاں، سہراب خان کو ٹرائبل ایریا، سید نادر حسین شاہ کو تحصیل کوٹ چھٹا، محمد خان مغلانی کو تحصیل تونسہ شریف ، ضلع مظفر گڑھ میں محمد وقار کو تحصیل جتوئی، محمد اسلم کو تحصیل مظفر گڑھ، محمد افضل بخاری کو تحصیل کوٹ ادو، پروفیسر مشتاق احمد اعوان کو تحصیل علی پور، ضلع لیہ میں رائے غلام اکبر کو تحصیل لیہ، غلام حسین کو تحصیل کروڑ، وقاص بشیر کو تحصیل چوبارہ، ضلع راجن پور میں محمد ایاز کھوکھر کو تحصیل راجن پور، محمد جاوید اصغر چغتائی کو تحصیل جام پور، حبیب اﷲ کو تحصیل روجھان، ضلع گجرات میں محمد اسلم کو تحصیل گجرات،ضلع گوجرانوالہ میں غلام رسول ساجد کو تحصیل کامونکی، مس منیبہ احمد کو وزیر آباد، صادق جمال پاشا کو تحصیل گوجرانوالہ،ضلع حافظ آباد میں مس ساجدہ کنول کو تحصیل حافظ آباد، ضلع منڈی بہاؤالدین میں ملک منور حسین کو تحصیل منڈی بہاؤالدین، غلام حیدر تارڑ کو تحصیل پھالیہ، مس ساجدہ اقبال کو تحصیل ملکوال، ضلع سیالکوٹ میں یوسف مسیح گل کو تحصیل سیالکوٹ، محمد ارشد جاوید العزیز کو تحصیل ڈسکہ، سید منظور حسین واسطی کو تحصیل پسرور، محمد ذیشان بشیر کو تحصیل سمبڑیال،ضلع نارووال میں نوید احمد کوتحصیل شکرگڑھ، امیر احسان کو تحصیل نارووال، ضلع بہاولپور میں فیصل جاوید، محمد شاہد کو تحصیل احمد پور ، محمد حارث خاں کو تحصیل منڈی یزمان، عبدالحمید کو تحصیل حاصل پور، ، ضلع بہاولنگر میں ملک سمیع اﷲ کو تحصیل بہاولنگر، غلام سیف اﷲ انور کو تحصیل فورٹ عباس،ضلع رحیم یار خان میں لیاقت احمد قریشی کو تحصیل رحیم یار خان، ضلع ساہیوال میں علی احمد کو تحصیل چیچہ وطنی، میاں ریاض الحق کو تحصیل ساہیوال، ضلع اوکاڑہ میں غلام اکبر خاں کو تحصیل اوکاڑہ، محمد ایوب ملک کو تحصیل رینالہ خورد، ڈاکٹر زاہد علی خاں کو تحصیل دیپالپور، ضلع پاکپتن میں گلزار احمد خاں کو تحصیل عارف والہ، ضلع چکوال میں لیفٹنٹ کرنل (ر) منظور حسین ملک تحصیل کلرکہار، میجر (ر) جہان خان تحصیل لاوا، ضلع جہلم میں چوہدری اسد علی کو تحصیل پنڈ دادنخان میں تحصیل ایڈوائزر مقرر کیاہے۔

محتسب پنجاب جاوید محمود نے بتایا کہ محتسب پنجاب آفس کا دائرہ کارہر ضلع کے بعد تحصیل اوریونین کونسل تک بڑھانے سے نہ صرف عوام کی محتسب پنجاب تک رسائی انتہائی آسان ہو جائے گی بلکہ انہیں موقع پرریلیف پہنچانابھی ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ محتسب پنجاب کے تحصیل دفاترمیں شفاف طریقہ کار کے تحت ایسے پرعزم ، قابل اورمحنتی افراد کوتعینات کیا گیا ہے جو رضاکارانہ طور پر قوم اورملک کی خدمات انجام دینے کی لگن رکھتے ہیں اوراس مقصد کیلئے عدلیہ،وفاقی ،صوبائی محکموں ، دفاعی اداروں سے ریٹائرہونے والے، انجینئرز، ڈاکٹرز، قانونی ماہرین، سماجی تنظیموں،انسانی حقوق ، تجارت اورشعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے غیر سیاسی اورمتحرک افرادنے بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔

محتسب پنجاب نے بتایاکہ تحصیل ایڈوائزر کو متعلقہ امور کی تربیت سے بھی آراستہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں مزید اختیارات تفویض کئے جاسکیں ۔انہوں نے بتایا کہ عوام مقامی طورپر ہی محتسب پنجاب کے مقامی دفاتر میں اپنی شکایات درج کراسکیں گے جس سے نہ صرف لوگوں کو سفر کی کوفت اوروقت کے ضیاع سے نجات ملے گی بلکہ حکومت کومحتسب پنجاب کے لاہورہیڈآفس میں پیشی کیلئے آنے والے سرکاری اہلکاروں کی آمدورفت پر ٹی اے ،ڈی اے کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کی بچت بھی ہوسکے گی اورسرکاری افسران اپنے اپنے اضلاع اورتحصیلوں میں موجودگی کی وجہ سے لوگوں کو دستیاب ہو سکیں گے ۔

محتسب پنجاب نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر محتسب پنجاب کے دفاتر کے قیام کامقصد عوام کونچلی سطح پر ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں قواعد کے مطابق کام کرنے کے رجحان کو فروغ دیناہے تاکہ مقامی اورصوبائی سطح پر گڈ گورننس کیلئے حکومت کی معاونت کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ محتسب پنجاب کا ادارہ غریبوں کیلئے ایک ایسی عدالت ہے جہاں سستا ترین انصاف ملتاہے کیونکہ محتسب آفس میں شکایت درج کرانے کیلئے کسی قسم کے سٹامپ پیپر، کورٹ فیس اوروکیل کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

محتسب پنجاب نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ محتسب آفس کادائرہ کارمقامی سطح تک بڑھانے سے عوام معمولی نوعیت کے معاملات کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی بجائے محتسب پنجاب کے مقامی طور پر قائم ضلعی یاتحصیل دفاترسے رابطہ کریں گے جس سے عدالتوں کا اضافی بوجھ بھی کم ہوسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :