Live Updates

رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر بھی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

مساجد اور امام بار گاہوں میں ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

جمعہ 3 جولائی 2015 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر بھی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ،مساجد اور امام بار گاہوں میں ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

حساس قرار دی گئی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس اور مساجد انتظامیہ کی اپنی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ بعض مساجد میں نمازیوں کو جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر مساجد کے اطراف میں پارکنگ ممنوعہ قرار دی گئی تھی جبکہ حسا س مساجد کے قریب سے گزرنے والے راستو ں کوبھی نماز جمعہ کے اوقات میں ٹریفک کیلئے مکمل بند رکھا گیا ۔ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پولیس افسران پٹرولنگ بھی کرتے رہے ۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :