پاکستان رینجرز کا تجرباتی ڈرون طیارہ شکرگڑھ کے علاقے میں حادثے کا شکار ، علاقے میں خوف و حراس پیدا کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 21:41

پاکستان رینجرز کا تجرباتی ڈرون طیارہ شکرگڑھ کے علاقے میں حادثے کا شکار ..
ناروال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) پاکستان رینجرز کا تجرباتی ڈرون طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے تیار کردہ ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث کریش کرگیا۔ تاہم طیارہ زیادہ نقصان سے محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ڈرون طیارہ ضلع ناروال کی تحصیل شکرگڑھ کےایک گاوَں میں کریش لینڈ کرگیا جس پر علاقہ مکینوں میں اسے بھارت جاسوسی طیارہ سمجھے جانے پر شدید خوف و حراس پھیل گیا تاہم بعدازاں رینجرز کی جانب سے وہاں پہنچ کر لوگوں کو تسلی دی گئی کہ یہ طیارہ پاکستان رینجرز کا ہے اور اسے اپنی تحقیل میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :