راولپنڈی پولیس نے8ملزمان کو گرفتار کر لیا، بھاری اسلحہ و منشیات بر آمد

جمعہ 3 جولائی 2015 21:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے8ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3605گرام چرس،30لیٹر کھلی شراب ،1 پستول30بور معہ6روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس نے ساجد سے2270گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے محمد حیدر سے300گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے صغیر احمد سے525گرام چرس، فرحان سے510گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے شہرون سندھو سے10لیٹر کھلی شراب، وقاص یونس سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے عثمان شہزاد سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بلا ل سے1 پستول30بور معہ6روند بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

وارث خان پولیس نے قمار بازی میں مصروف5 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 موبائل فون،1 فیکس مشین اور ٹیلی فون برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد اعجاز ، محمد اشفاق، وقاص،نوید شہزاد اور محمد ارشادشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :