جامکے چٹھہ ٹرین حادثہ کے بعد وزیر آباد فیصل آباد سیکشن پر چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل

جمعہ 3 جولائی 2015 21:38

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جامکے چٹھہ کے قریب ٹرین حادثہ کے بعد وزیر آباد فیصل آباد سیکشن پر چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا، راولپنڈی سے کراچی آنے اور جانے والی پاکستان ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد جایا کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ کے قریب ٹرین حادثہ کے بعد وزیر آباد فیصل آباد سیکشن ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، مذکورہ سیکشن پر چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، چک جھمرہ، فیصل آباد آیا جایا کرے گی۔

اسٹیشن ماسٹر حافظ آباد گل ارشد کا کہنا ہے کہ وزیر آباد فیصل آباد سیکشن کے وہ مسافر جنہوں نے پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی جانے کیلئے ایڈوانس بکنگ کروا رکھی ہے وہ فیصل آباد سے اس ٹرین پر سفر کر سکتے ہیں اور جن مسافروں نے راولپنڈی کیلئے بکنگ کروا رکھی ہے وہ لالہ موسیٰ سے اس ٹرین میں سفر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس بکنگ والے مسافر اپنے ٹکٹ ری فنڈ بھی کروا سکتے ہیں اور محکمہ ریلوے انہیں ٹکٹ کے تمام پیسے ری فنڈ کرے گا

متعلقہ عنوان :