گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں لاپتہ صوبیدار عثمان کی لاش نہر سے نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 19ہوگئی

جمعہ 3 جولائی 2015 21:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں لاپتہ ہونے والے صوبیدار عثمان کی لاش نہر سے نکال لی گئی، لاش جائے حادثہ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کے علاقے ہیڈ چھنانواں پر پیش آنے والے ٹرین حادثے میں لاپتہ ہونے والے صوبیدار عثمان کی لاش نہر سے مل گئی ہے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19ہو گئی ہے، صوبیدار عثمان کی لاش جائے حادثے سے ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ملی ہے۔