کسٹمز انٹی سمگلنگ اسکواڈ سمبڑیال کی کارروائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگل کئے جانے والے موبائل فونز سمیت غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان برآمد

جمعہ 3 جولائی 2015 21:25

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کسٹمز انٹی سمگلنگ اسکواڈ سمبڑیال نے روڈ پر ناکہ بندی کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگل کئے جانے والے اعلیٰ کوالٹی کے بھاری مقدار میں موبائل فونز سمیت غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔ پکڑے کانے والے مال کی مالیت تقریباً 1 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹم کلکٹریٹ سمبڑیال کے کسٹم کلکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری کی خصوصی ہدایا ت پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم خواجہ خرم نعیم کی زیر نگرانی ڈپٹی کلکٹر تصدق افضل نے انٹی اسمگلنگ اسکواڈ سپر یٹنڈنٹ محمد عرفان نے عملہ کے ہمراہ مخبری ملنے صپر جی ٹی روڈ دریائے چناب کے پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران کمپنی کارگو گاڑی کو روک کراعلیٰ کوالٹی کے بیش قیمت مالیت موبائل فونز اور پا رٹس جبکہ بسوں سے غیر ملکی کپڑا اوردیگر سامان برآمد کر کے قبضہ میں لے لیا ہے ۔کسٹمز حکام کے کی رپورٹ کے مطابق پکڑے جانیو الے موبائل فون سمیت دیگر مال کی مجموعی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے ۔`