میونسپل کمیٹی سبی کا 2015.16 کابجٹ پیش کر دیا گیا

بجٹ میں سبی کے عرصہ سے زیر التوا مسائل کیلئے رقم مختص کی ان مسائل کو حل کرنے میں تمام ممبران کی آرا کا بھی خیال رکھا گیا ہے،مولانا داوٴد رند

جمعہ 3 جولائی 2015 21:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) میونسپل کمیٹی سبی کا بجٹ اجلاس زیر صدارت چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داوٴد رند ہوا جلاس میں چیف آفیسر سبی محمد خان سیلاچی ،وائس چےئر مین میر شہداد خان مری، ملک فقیر محمد رند سمیت تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داوٴد رند نے کہا کہ معزز اراکین میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس منصب پر فائز کیا یہ ہمارا پہلا بجٹ ہے ایوان میں پیش کرتا ہوں ہم نے حتی المقدور کوشش کی ہے کہ اس بجٹ میں سبی کے ان مسائل کیلئے رقم مختص کریں جو کہ کافی عرصے سے التوا میں ہیں ان مسائل کو حل کرنے میں تمام ممبران کی آرا کا بھی خیال رکھا گیا ہے ہم عوام کے خادم ہیں ان کی خدمت کرنا ہمارا سب کا مقصد ہے اسی مقصد کو لے کر ایوان میں سالانہ مالی سال 2015.16کیلئے بجٹ پیش کرتا ہوں جس کی تفصیل کچھ یوں ہے (خلاصہ )بجٹ موجودہ بقایا جات 2,87,58,701متوقع آمدن مالی سال2015.16 (اپنے زرائع) سے 28,05,000،جی ایس ٹی گرانٹ11,22,19,228،ڈیمانڈ اعزازیہ2,066,40,089۔

(جاری ہے)

جی ایس ٹی حصہ ترقیات15,69,00,000، متوقع کل آمدنی32,73.23,018 ،متوقع کل اخراجات32,72,28.018، آخری بقایاجات95000۔(آمدن)بجٹ مالی سال 2015,16کے آمدن میں11,22,19,228 روپے جی ایس ٹی حصہ مختص کہے گئے ہیں مبلغ 28,05,000روپے دفتر کو اپنے زرائع یعنی ٹیکس کرایہ عمارت صفائی ٹیکس وغیرہ کے مدات میں آمدن متوقع ہے ،( ترقیاتی اخرجات) کی مد میں مبلغ 15,69,00,000روپے اصل کاموں کیلئے مختص کئے گئے ہیں جنکی تفصیلی ذیل ہے ۔

مختلف سکیمات برائے کونسلران فی کونسلر 20لاکھ کل رقم10,60,00,000 ، تعمیر نالیان حاجی داوٴد گلی ( سید روشن شاہ) 5,00,000۔فراہمی تنصیب نیو ٹرانسفارمرسبی سٹی60,00000، ترمین سیوریج سسٹم ڈویژنل ہیڈکواٹرسبی15,00,000، تعمیرشیڈ بمعہ کمرہ عقب میونسپل کمیٹی آفس35,00,000 ،تعمیر کوارٹرز گودی کالونی درجہ چہارم ملازمین50,00,000 ،تعمیرچیف آفیسر کواٹر30,00,000، بحالی نیو بس اڈہ1,00,00,000، بہتری سیوریج نظام سبی شہر1,00,00,000، خرید Dواٹرنگ مشین 2عدد، فراہمی4,00,000 ۔

تنصیب کھمبے مختلف جگہیں15,00,000 ، تعمیر گلی پی سی سی حاجی عبدالرحیم غلام بولک 20,00,000، تعمیر پل کچانالہ بمقام کلی براہمانی10,00,000 ، تعمیر چھوٹی پل بمقام اللہ آبادروڈ15,00,000، تعمیر ہاتھ ریڑھی بازار50,00,000 ،ٹوٹل15,60,00,000(نظم ونسق) دفتری امور کی مد میں مبلغ7,98,35,018 روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں تنخواہ عملہ پنشن عملہ پنشن کنٹری بیوشن ودگر اخراجات کیلئے رقم مختص کئے ہیں ،(سبی میلہ )اس مد میں 6لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ دوران سبی میلہ متفرق اخراجات خرچ کئے جائیں گے (میڈیکل) اس مد میں مبلغ14,98,000 روپے مختص کئے گئے ہیں یہ رقمMO الاوٴنسVO الاوٴنس خرید وادویات وخرید کتے مار دوائی ملیریا اسپرے وغیرہ کیلئے مختص کئے گئے ہیں (لائٹنگ) اس مد میں مبلغ 26,60,000روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں مرمت سٹریٹ لائٹ خرید تنصب اسٹریٹ لائٹ وخرید سیڑھی برائے الیکٹریشن اور سٹریٹ لائٹ کے بقایا جات بلات کیلئے رقم مختص کیں گئی ہیں( پبلک پارک) کی بہتری ودیکھ بھال پبلک پارک اور خرید جھولے وغیرہ کیلئے مبلغ 9,50,000روپے مختص کئے گئے ہیں (فائربرگیڈ)اس مد میں32,80,000 روپے مختص کئے گئے ہیں جوکہPOL /مرمت فائربرگیڈ خرید سیکشن پائپ واورٹائم برائے عملہ فائربرگیڈ مختص کئے گئے ہیں (صحت وصفائی) اس مد میں3,95,75,000 روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں خرید نئی مشینری وآلات کیلئے کروڑ وٹریکٹر زمرمت ٹرالی مرمٹ تنخواہ عارضی ملازمین صفائی نالہ خرید سامان گینتی بیلچہ ودیگر آلات اوور ٹائم عملہ صحت صفائی نالیاں گلیاں پر خرچ کئے جائیں گے (مرمتی کام) اس مد میں 1,72,00,000مختص کئے گئے ہیں جس میں مرمٹ دفتر میونسپل کمیٹی گودی کوارٹر نالیاں مرمٹ نالیاں گلیاں چھوٹے چھوٹے پلیں وغیرہ ودیگر مرمتی کام پر رقم خرچ کی جائے گی (اعزازیہ الاوٴنس) اعزازیہ الاوٴنس برائے چےئرمین 50,000ماہانہ اعزازیہ الاوٴنس وائس چےئرمین40,000 ماہانہ، اعزازیہ الاأنس برائے فی کونسلر25,000 تجویز کئے گئے ان اخراجات کیلئے 1,63,80,000روپے مختص کئے گئے ہیں مالی سال 2015,16کیلئے پیش کئے جانے والے بجٹ کو ایوان نے منظور کرلیا اس موقع پر چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داوٴد رند نے بجٹ کی منظوری پر تمام کونسلرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

متعلقہ عنوان :