چینی سرکاری تھری گارجیز کارپوریشن کی پاکستان کو ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے شروع کرنے کی پیشکش

جمعہ 3 جولائی 2015 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چین کی سرکاری تھری گارجیز کارپوریشن نے پاکستان میں توانائی اور بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے 50بلین ڈالر کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے شروع کرنے کی پیشکش کی ہے تفصیلات کے مطابق چین کا سرکاری ادارہ چائنا تھری گارجیز کارپوریشن دنیا کے سب سے بڑے 22ہزار 500میگا واٹ کے پن بجلی کے منصوبے پر کام کررہاہے چینی تھری گارجیز کارپوریشن نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے اتصال سے مالیاتی منصوبوں میں خطیرسرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیاہے،اس بات کاانکشاف کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا چینی کمپنی کی پیشکش پر عملدرآمد کے نتیجے میں چین پاکستان کے انفراسٹرکچر میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن جائے گا واپڈا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 60ہزار میگا واٹ کے منصوبے پر کام شروع کرے گا جس میں سکردو کے مقام پر 40ہزار میگاواٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :