پشاور، یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر واک

جمعہ 3 جولائی 2015 21:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) یتیم بچوں کے ساتھ ہمدردی کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے ایک واک کا اہتمام کیاگیا۔ واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور یتیم بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یتیم بچوں نے ہاتھوں میں کتبے اُٹھا رکھے تھے ۔ دنیا کے تمام مذاہب اور معاشروں میں یتیموں کا مرتبہ اور مقام کسی سے ڈھکاچھپا نہیں۔

مسلم معاشرے میں بھی سیرت کے واقعات اقوال رسول ﷺ ٓ اورفرمودات قراُن سے کفالت یتامی کی ترغیب ملتی ہے۔15 رمضان المبارک کو ا و۔أئی۔سی (أرگنازیشن أف اسلامک کواپریشن) کے تحت مسلم دنیا میں“ یوم یتامیٰ “ کے طور پر منایاجاتا ہے۔ جس میں مسلم معاشروں میں یتیم بچوں کے حقوق اور ِمن حیث القوم معاشرے کی اجتماعی زمہ داریوں کا شعور اجاگر کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

اسی کا ر خیرکا حصہ بنتے ہوئے پاکستان میں بھی یتیم بچوں کی فلاح ﷺوبہبود اور کفالت کرنے والے رفاہی ادارے نے ”الخدمت پاکستان آرفن کئیرفورم “ کے پلیٹ فارم سے 15رمضان کو ملک بھر میں“یوم یتامی“ منایا جا رہا ہے۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک پرویز خان (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور) نے کہاکہ دنیا میں ہر سیکنڈمیں 2بچے یتیم ہوتے ہیں اور دنیا میں اس وقت 15کروڑ 30لاکھ بچے یتیم ہیں ان 15کرروڑ 30لاکھ بچوں میں سے 6کروڑ یتم بچے صرف ایشاء میں موجود ہیں اور ان بچوں کی تعداداتنی زیادہ ہے کہ اگر یہ یتیم بچے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں تو پوری دنیا کے گرد حصار بن سکتا ہے ۔

گزشتہ عشرے میں آنے والی ناگہانی آفات بدامنی کے خلاف جنگ ،صحت عامہ کی سہولیات کی کمی اور روز مرہ حادثات کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں لاکھوں بچے بھی اپنے خاندان کے کفیل سے محروم ہوگئے اور معاشرے کے یتیم ٹھہرے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 42لاکھ سے زائد یتیم بچے ہیں جن کی عمریں 17سال سے کم ہیں اور ان میں ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم وتربیت،صحت اور خوراک کی مناسب سہولیات میسر نہیں ۔

اس ضمن میں پا کستان میں یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرنے والی مختلف رفاہی ادارں کی جانب سے ۱۵رمضان ا لمبارک کو ” یومِ یتامیٰ “ (یومِ حقوق یتامیٰ)منانے کا فیصلہ خوش آیئند ہے اورخاص طور پر اِس نقطہ کو نمایاں کرنا کہ ہتامیٰ کی کفالت کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے اورقوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے 15 رمضان اِس عزم کے اظہار کا دن ہے کہ معاشرے کے لئے ہر یتیم بچہ رنگ ، نسل اور مذہب کی تمیز کے بغیر اپنے ہی بچوں کی طرح عزیز ہے۔اِس یقین کے ساتھ کہ معاشرے میں کوئی بھی یتیم بے سہارا نہ رہے، اس سال الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ عزم ہے کہ 10ہزار بچوں کی کفالت کا حدف پورا کرناہے اور یہ ایک نئے اورصحت مند معاشرے کی طرف پہلاقدم ہوگا۔`

متعلقہ عنوان :