چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک وکلاء رہنماوں کو افطار ڈنر دیں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک وکلاء رہنماوں کو افطار ڈنر دیں گے ۔قبل ازیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جن میں ہائی کورٹ بار ایسو ایشنز لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے عہدیداروں سمیت پاکستان و پنجاب بار کونسلز کے وائس چیئرپرسن اور ایگزیکٹو کمیٹیوں کے چیئرمین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں شام چھ بجے شروع ہوگی۔ فاضل چیف جسٹس وکلاء رہنماوں سے خطاب کریں گے اور مذکورہ بالا وکلاء رہنماوں کے ساتھ افطاری کریں گے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ کے فاضل جج صاحبان، رجسٹرار اور دیگر افسران بھی موجود ہوں گے۔`

متعلقہ عنوان :