خاتون کی توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور دیگر افسروں کو نوٹس ،14جولائی تک جواب طلب

جمعہ 3 جولائی 2015 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے خاتون کی توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور دیگر افسروں کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے14جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے سلامت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس نے سکندر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع اپنے پلاٹ کی نشاندہی کیلئے درخواست دی تھی جس پر ہائیکورٹ نے ایک برس قبل فیصلے کا حکم دیا تھا مگر ایک برس گزرنے کے باوجود ایل ڈی اے حکام نے پلاٹ کی نشاندہی کی نہ درخواست پر فیصلہ کیالہذ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ تھری خواجہ توقیر، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ندیم حسن زیدی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور دیگر افسروں سے چودہ جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

`

متعلقہ عنوان :