طاہر القادری نے عوامی تحریک کی سی ڈبلیو سی اور ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بلا لیا

ملکی سیاسی حالات، بلدیاتی انتخابات، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر تبادلہ خیال ہو گا

جمعہ 3 جولائی 2015 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور ایگزیکٹو کونسل کا مشترکہ اجلاس بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس 4جولائی 3 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتخابات، پارٹی تنظیمی امور سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس کی صدارت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے۔ `