مسلم لیگ (ن) نے ملک کو خوشحالی ٹریک پر چڑھادیا ہے‘خرم روحیل اصغر

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت انتھک کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی اس پر قابو پالیا جائیگا،لیگی رہنماء

جمعہ 3 جولائی 2015 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) مسلم لیگی رہنما وممبر کور کمیٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو خوشحالی ٹریک پر چڑھادیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت انتھک کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی اس پر قابو پالیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے124 میں ایمبرائیڈری اینڈتھریڈ شاپ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر معززین علاقہ وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں تسغیر ڈار‘ میاں امجد‘ یاسر انور‘ عامر انور‘ محمد علی انور‘ سخاوت علی اور میاں رؤف موجود تھے۔ خرم روحیل اصغر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرمبادلہ کے ذخائر آج بلند ترین سطح پر ہیں۔ لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے اور صنعتوں کو بلاتعطیل بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے تاکہ ملکی ترقی کا سفر آگے بڑھے اور ملک میں روشنی نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :