حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے علاقائی صحافی بے شمار مسائل کا شکار ہیں‘آر یو جے
پنجاب بھر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے علاقائی صحافیو ں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور مثالی تنظیم سازی کی ہے،مقررین
جمعہ 3 جولائی 2015 21:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) علاقائی صحافیو ں کے مطالبہ کی منظور ی کے باوجود حکومت ان کے مطالبات پورے کر نے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے علاقائی صحافی بے شمار مسائل کا شکار ہیں ،صوبہ بھرمیں علاقائی صحافیو ں کے حقوق کا احتسال ہو رہا ہے ، پنجاب بھر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے علاقائی صحافیو ں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور مثالی تنظیم سازی کی ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر الحمرا ہال آرٹ کو نسل لاہور میں علاقائی صحافیو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
،مقررین میں صدر سی پی این ای مجیب الرحمن شامی ، معروف کالم نگارعطاالحق قاسمی ، صدر آر یو جے سید شفقت حسین گیلانی ،عابد حسین مغل ، سجاد حسین کھرل ، وزیر علی مہر ، جماعت اسلامی کے امیر العظیم ،عوامی تحریک کے قاضی فیض ودیگر شامل تھے ۔(جاری ہے)
علاقائی صحافیو ں کی نمائندہ تنظیم ریجنل یونین ٓف جرنلسٹس پنجاب کا تیسرے یوم تاسیس کی تقریب میں پنجاب بھر کے تمام چھوٹے اضلاع ،تحصیلوں اور قصبہ جات سے علاقائی صحافیو ں نے شرکت کی ،تقریب میں مہمانوں اور عہدیداران کو آریو جے سندھ کے راہنما وزیر علی مہر نے اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔
مقررین نے سینئرصحافی آصف نواز خاں کے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمہ اور سند ھ کے صحافی حاکم علی ابڑو کے اغوا کی شدید مذمت کی ،اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سند ھ سے دو ونو ں کے ساتھ ہو نے والی ذیادتی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ تقریب کے اختتام میں آر یوجے پنجاب کے سینئر نائب صدر سجاد حسین کھرل نے آر یو جے کو پورے پاکستان میں آرگنائز کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ہال نعروں سے گونج اٹھا۔ `مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.