ضلعی انتظامیہ کاگرانفروشی پر،133 افراد کے خلاف مقدمات درج،183 افراد گرفتار،50 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1497مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر114 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,56,200روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،133افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر183افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے50افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :