سنی اتحاد کونسل کا ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس

جمعہ 3 جولائی 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے رہنماؤں سید جوادالحسن کاظمی، مفتی محمد حسیب قادری ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ، مفتی محمد رمضان جامی نے گوجرانوالہ میں ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا ہے کہ حادثہ میں کرنل سمیت 12قیمتی افراد کی جانوں کاضیا ع قومی سانحہ ہے۔پوری قوم اس سانحہ پر افسردہ ہے۔ریلوے کے خطرناک اور خستہ حال پلوں کی تعمیر و مرمت کا کام کر لیا جاتا تو یہ سانحہ نہ ہوتا۔ریلوے کے ہزاروں پلوں کی عمر پوری ہو چکی ہے لیکن ریلوے انتظامیہ زائد المیعاد ریلوے پلوں کی دوبارہ تعمیر پر کو ئی توجہ نہیں دے رہی ۔ٹرین حادثہ کی تحقیقات کرواکر اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :