سنی اتحاد کونسل نے صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا

ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں صاحبزادہ حامد رضا پر فائرنگ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں

جمعہ 3 جولائی 2015 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل نے صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر جمعہ کے اجتماعات میں صاحبزادہ حامد رضا پر فائرنگ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور علماء اہلسنّت نے خطبات جمعہ میں صاحبزادہ حامد رضا کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر اظہار خیال کیا جبکہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

یوم احتجاج کے موقع پر سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے کیونکہ پنجاب حکومت نے صاحبزادہ حامد رضا کو ملنے والے دھمکیوں کے باوجود انہیں سیکیورٹی فراہم نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین سید جواد الحسن کاظمی نے واہ کینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے امن کا پرچار کرتے رہیں گے۔سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ اہلسنّت کے ہر فرد پر حملہ ہے۔بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

سنی اتحاد کونسل پنجاب کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی نے منڈی بہاؤ الدین میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں ۔پنجاب حکومت صاحبزادہ حامد رضا کی فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اکبر نقشبندی نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔

یوم احتجاج کے موقع پر گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا، فیصل آباد میں صاحبزادہ حسن رضا ، پشاور میں مولانا فضل جمیل رضوی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مولانا عمران سیالوی، سمندری میں علامہ حامد سرفراز قادری ، چھانگا مانگا میں ارشد مصطفائی ، چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی نے اجتماعات سے خطاب کیا اور مظاہروں کی قیادت کی ۔

متعلقہ عنوان :