رمضان کے 15 ویں روز بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی پر قابو نہ پایا جاسکا

درجہ دوم کی سبزیاں اور پھل درجہ اول کے نرخوں سے بھی10 سے 100روپے زائد پر فروخت کئے جاتے رہے

جمعہ 3 جولائی 2015 20:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )صوبائی دارالحکومت میں رمضان کے 15 ویں روز بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی پر قابو نہ پایا جاسکا ،درجہ دوم کی سبزیاں اور پھل درجہ اول کے نرخوں سے بھی10 سے 100روپے زائد پر فروخت کئے جاتے رہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ادرک چائنہ 204روپے کی بجائے 295روپے،بینگن11روپے کی بجائے22روپے، آلوکچا چھلکا کی قیمت26 روپے مقرر کی گئی لیکن اسکی 37 روپے فی کلو فروخت کی گئی ،پیاز 35 کی بجائے44 روپے، ٹماٹر 44 روپے کی بجائے70، لہسن دیسی 96 کی بجائے 129روپے، لہسن چائنہ 126 روپے کی بجائے 175روپے، ادرک سنگاپور 141 روپے کی بجائے210 روپے،پالک20 کی بجائے 29 روپے، کھیرا فارمی8کی بجائے 19 روپے، کریلے 27روپے کی بجائے 40 روپے،، لیموں دیسی 121 کی بجائے 200 روپے، پھلیاں باریک 53 روپے کی بجائے 65 روپے، بند گوبھی 39روپے کی بجائے55 روپے، پھول گوبھی 44 کی بجائے 65 روپے، سبز مرچ 37 کی بجائے 75 روپے، شملہ مرچ 40 کی بجائے 77 روپے، اروی64 کی بجائے 80 روپے، گھیا کدو 18 کی بجائے 29 روپے، گھیا توری 30 کی بجائے 40 روپے، مٹر 124 روپے کی بجائے 155 روپے، مولی 13روپے کی بجائے 18 روپے، بھنڈی42 کی بجائے 60 روپے، ٹینڈے دیسی 42کی بجائے 60 روپے، پھلوں میں سیب سفید 112 روپے کی بجائے 127 روپے، سیب کالا کولو پاکستانی 162 کی بجائے 250 روپے، کھجور عراقی 145 روپے کی بجائے 200 روپے، فالسہ122 روپے کی بجائے 147 روپے، آڑو85 کی بجائے 135 روپے، آلوبخارہ96 کی بجائے 150 روپے، آم سندھری 108 کی بجائے 115 روپے، کیلا اول درجن 97 کی بجائے 150 روپے، کیلا دوم درجن 66 روپے کی بجائے 100 روپے، خربوزہ 42 کی بجائے 55 روپے،گرما 64روپے کی بجائے 74روپے،خوبانی سفید 136روپے کی بجائے 145روپے، الیچی 175روپے کی بجائے 190 روپے ،آم چونسہ 108روپے کی بجائے 125روپے،آم انوررٹول 116 روپے کی بجائے 140 روپے ،انگور گولہ کالا 152روپے کی بجائے250روپے،انگور سندر خانی 251روپے کی بجائے 340 روپے ،کھجور اصیل 131روپے کی بجائے 200روپے اور کھجور ایرانی 170روپے کی بجائے240روپے میں فروخت ہوئی۔