چھناواں پل ٹرین حادثہ قومی سانحہ ہے،پل ٹوٹ کر کیسے گرا اس کی پوری طرح چھان بین ہونی چاہئے، سید غوث علی شاہ

جمعہ 3 جولائی 2015 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگی رہنما سید غوث علی شاہ نے پنو عاقل سے کھاریاں جانے والی ٹرین حادثے میں فوجی افسران اہلکار اور سویلین افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھناواں پل ٹرین حادثہ قومی سانحہ ہے،جمعہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانگی سے قبل کراچی سے جاری بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونا چاہئیے اور واقعہ تخریب کاری ہے تو زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکرعبرت ناک سزا دی جائے،انہوں نے کہا کہ پل ٹوٹ کر کیسے گرا اس کی پوری طرح چھان بین ہونا چاہئیے،حادثے میں شہید ہونے والے تمام افراد ملک کا اثاثہ تھے،حادثے کے بعد جس طرح پاک فوج کے جوانوں اور لوگوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا ہے وہ قابل ستائش ہے،انہوں نے کہا کہ وہ شہداء کے ورثاء سے دلی تعزیعت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :