مسلم لیگ ن پاکستان کے حالات بدلنے کا ویژن رکھتی ہے،شاہ محمدشاہ،نہال ہاشمی،محمداسلم ابڑو

پوری دنیا میں پاکستان کے سولر انرجی منصوبے کی تعریف کی جارہی ہے،سیکرٹری اطلاعات سندھ

جمعہ 3 جولائی 2015 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سند ھ کے صدراسماعیل راہو،سینئرنائب صدرسید شاہ محمدشاہ ،جنرل سیکریٹری سینٹر نہال ہاشمی ،سیکریٹری اطلاعات سندھ محمداسلم ابڑواوردگیرپارٹی رہنماؤں نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کے تعلیم و ترقی کے تمام ریکارڈ تورڈ دئیے ہیں ۔

،پاکستان زندگی کے ہرشعبے میں بڑی تیز ی سے ترقی کر رہاہے ۔مسلم لیگ ن نے ماضی میں کیے گئے عوام سے وعدے پورے کر کے ثابت کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو قائد اعظم کے منشور کی تکمیل اور پاکستان کے حالات بدلنے کا ویژن رکھتی ہے،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ قائداعظم سولر پارک شمسی توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ وفاقی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

سولر انرجی کا یہ پراجیکٹ سالوں پہلے آجانا چاہیے تھا مگر ماضی میں حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں ۔پوری دنیا میں پاکستان کے سولر انرجی کے اس منصوبے کی تعریف کی جارہی ہے،پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان کے سب سے پہلے اور بڑے شمسی توانائی کے پراجیکٹ سے صنعتی اور زرعی شعبو ں میں علاقے کے عوام کے لیے روزگارکے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔،اطلاعات سیکریٹری سندھ اسلم ابڑو نے کہاکہ پاکستان کی عوام کے لیے ایک سو میگا وارڈ بجلی حاصل بھی جارہی ہے پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد پاکستان انرجی کے بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔