چینی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں‘ وفاقی وزیر تجارت
ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘ انجینئر خرم دستگیر کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 20:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت یوٹیلٹی سٹورزکے ذریعے رمضان المبارک میں صارفین کو سستی چینی فراہم کر رہی ہے،ملک میں چینی کا وافر سٹا ک موجود ہے جو اگلے سال کی ابتدا ء تک ملکی ضروریا ت کیلئے کافی ہے، چینی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں ، چینی کی مارکیٹ میں ترسیل میں تیزی آنے سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں چینی کی قیمتوں کے استحکام کیلئے ای سی سی کی ہدایت پر بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں وزارت تجارت، وزارت صنعت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران چینی کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کیلئے قطعاًقابل قبول نہیں،صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے تحت روز مرہ استعما ل کی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔
اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنز کے نما ئندے نے بتا یا کہ ملک میں چینی کا 3.8ملین ٹن کا اسٹاک موجود ہے اور ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ملک کے طول و عر ض میں چینی کی ترسیل میں بہتری لانے کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنز سے مذاکرات اگلے ہفتے کی ابتداء میں منعقد کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.