گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، تحقیقات میں چند اہم پیش رفت

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 20:47

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، تحقیقات میں چند اہم پیش رفت

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات میں چند اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ میں پاک فوج کے دستے کو لے کر جانے والی خصوصی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا گیا ہے اور اس دوران ریلوے ٹریک سے 400 میٹر دور نٹ بولٹ ملے ہیں جبکہ ٹریک پر انجن اور بوگیوں کے 70 میٹر تک رگڑ نشانات پائے گئے ہیں۔

رگڑ کے نشانات صرف دائیں ٹریک پر پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پل خستہ حال ہونے کے باعث بوجھ نہ برداش کرسکا اور ٹوٹ گیا تاہم کچھ تحقیقاتی اہلکاروں کی رائے میں حادثہ پل ٹوٹنے سے نہیں بلکہ ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔ اس سلسلے میں ریلوے حکام کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ ریلوے پل 1947 میں 100 سالہ مدد کیلئے تعمیر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :