چیف جسٹس نے ضلعی بار ایسو سی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور لاء سائٹ تک رسائی دینے کی منظوری دیدی

جمعہ 3 جولائی 2015 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی بار ایسو سی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور لاء سائٹ تک رسائی دینے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے صوبہ بھر کی ضلعی بار ایسوسی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور پاکستان لاء سائٹ کی رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے آڈیٹوریم ہال میں ( ہفتہ )کو تقریب منعقد ہو گی جس میں چیف جسٹس بار ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کو کمپیوٹرز اور پاکستان لاء سائٹ کے یوزر آئی ڈی اور پا س ورڈ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :